Women with large breasts are more sexually excited
بڑے پستانوں والی خواتین جنسی طور پر زیادہ پرجوش ہوتی ہیں؟
عموماََ خیال کیا جاتا ہے کہ بڑے پستان والی عورت زیادہ جنسی جذبات رکھتی ہیں۔اور وہ جنسی طور پر زیادہ سرگرم،فعال اور پرجوش ہوتی ہیں۔جبکہ چھوٹے پستان والی عورتیں جنسی
Sex
کے معاملے میں بہت زیادہ پر جوش نہیں ہوتیں۔جبکہ ریسرچ سے ثابت ہو چکا ہے کہ پستانوں کے سائز کا عورت کی جنسیت کے ساتھ ہر گز کوئی تعلق نہیں۔چھوٹے پستان والی عورت جنسی لحاظ سے بہت پرجوش ہوسکتی ہے جبکہ بڑے پستان والی عورت بالکل ٹھنڈی
(Frigid)
۔تاہم جنسی لحاظ سے حساسیت کے لحاظ سے پستانوں کا نمبر تیسر ہے جس کا سائز کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔
اگرچہ بڑے پستان دیکھنے میں خوبصورت لگتے ہیں (ہرفرد کونہیں) مگر عورت کی بھرپور ازدواجی زندگی میں پستانوں کے سائز کی کوئی خاص اہمیت نہیں بلکہ طریقہ اہم ہیں۔جس کا ہم نے اپنی اگلی کتاب”ازدواجی خوشیاں “میں تفصیل کے ساتھ ذکر کیا ہے۔(دستور)
چھوٹے پستان میں دودھ کی کمی ہوتی ہے؟

کچھ عرصہ قبل ایک صاحب نے مجھ کال کی ان کی نئی نئی شادی ہوئی تھی۔وہ اپنی بیوی کے ساتھ پستان کے حوالے سے فکر مند تھے جو کہ ان کے خیال میں بہت چھوٹے تھے۔ان کو بتایا گیا کہ پستان کے سائز کا عورت کی جنسی زندگی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ان کو اصل فکر اس بات کی تھی کہ آیا ان میں اتنا دودھ آئے گا کہ ان کے بچوں کا پیٹ بھر سکے گی یعنی کیا وہ بھرپور انداز سے بچوں کو دودھ پلا سکے گی۔پستان چاہے کتنے ہی چھوٹے کیوں نہ ہوں دودھ پیدا کرنے میں کوتاہی نہیں کرتے۔کسی اور وجہ سے دود ھ میں کمی ہو سکتی ہے۔مگر پستان کے چھوٹے ہونے سے دودھ میں کمی نہیں ہوتی۔