Treatment of Impotence
نامردی کا علاج
علاج سے پہلے یہ بات ذہن نشین رہے کہ جوانی میں تناؤ کا مسئلہ تقریباََ100فیصد نفسیاتی ہوتا ہے۔خصوصاََ اگر آپ کوئی دوائی استعمال نہیں کر رہے۔اس سلسلے میں آپ اپنے لاشعور سے بھی پوچھ سکتے ہیں کہ آیا آپ کا مسئلہ نفسیاتی ہے یا میڈیکل اور جسمانی۔تاہم اگر آپ کو کسی بھی وقت تناؤ ہوتا ہے خصوصاََ سوتے میں،صبح کے وقت تو آپ کو کوئی جسمانی مسئلہ نہیں بلکہ آپ کی نامردی100فیصد آپ کے ذہن کی پیداوار ہے۔اس حوالے سے آپ ڈاک ٹکٹوں کا ٹیسٹ جس کا پہلے ذکر کیا جا چکا ہے کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
سب سے پہلے یہ بات ذہن سے ڈال لیں کہ احتلام یا بچپن کی غلط کاریوں مثلاََ خودلذتی یا مشت زنی وغیرہ نے آپ کے جسم کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا ہے۔پوری دنیا میں ریسرچ سے یہ بات بار بار ثابت ہو چکی ہے کہ یہ چیز ہر گز نقصان دہ نہیں۔اس مسئلے کے حل کے لیے ادویات خصوصاََ حکیموں کے ٹوٹکے بالکل استعمال نہ کریں۔مستند ادویات مثلاََ ویاگرا وغیرہ بھی اپنے طور پر نہ لیں۔ادویات کا زیادہ عرصہ تک استعمال خطرے سے خالی نہیں۔میرے کئی کلائنٹ ان ادویات سے نقصان اُٹھا چکے ہیں۔کسی بھی بڑے ہسپتال کے گردہ
(Kidney)
وارڈ کا وزٹ کریں تو آپ کو معلوم ہو گا کہ وہاں مریضوں کی اکثرت ایسے نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہوں نے جنسی قوت کے لیے کوئی دوا خصوصاََ کوئی نیم حکیمی نسخہ استعمال کیا۔
مزید برآں ایک بار پھر تاکید ہے کہ جنسی قوت کو چیک کرنے کے لیے کبھی ذنا کے قریب نہ جائیں۔گناہ کے علاوہ اس سے مہلک بیماریاں لگ جاتی ہیں۔اس کے علاوہ اس کوشش میں اکثر فرد کو ناکامی ہوتی ہے اور پھر فرد کو یقین ہو جاتا ہے کہ وہ جنسی طور پر ناکارہ ہو چکا ہے۔حالانکہ وہ بالکل فٹ
(Fit)
ہوتا ہے۔
لاشعور سے رابطہ

سب سے پہلے اپنے لاشعور سے پوچھیں کہ آیا آپ کا مسئلہ جسمانی ہے یا میڈیکل ہے یا نفسیاتی۔لاشعور سے رابطہ کرنے کے لیے ایک انگوٹھی کے ساتھ 12انچ لمبا دھاگہ باندھ لیں۔دھاگے کے سرے کو انگوٹھے اور شہادت کی انگلی سے اس طرح پکڑیں کہ انگوٹھی نیچے لٹک رہی ہو۔آپ کی کہنی میز پر ہو۔خاکہ دیکھیں یہ پنڈولم بن جائے گا اس کی بنیادی حرکات دو قسم کی ہیں۔ دائیں بائیں یا قریب اور دور۔سب سے پہلے آپ
Yes
اور
No
کے اشارے معلوم کریں۔اس کے لیے انگوٹھی کا لٹکاتے ہوئے اپنے آپ سے ایک سوال کریں جس کا جواب
“Yes”
ہاں میں ہو۔پھر ایک سوال کریں جا کا جواب
“No”
یعنی نہیں ہو۔مثلاََ انگوٹھی پر نظر جماتے ہوئے اپنے آپ سے سوال کریں کہ کیا میں اس وقت بیٹھا ہوں؟ یا کیا میں اس وقت لاہور میں ہوں؟(اگر آپ لاہور میں ہیں) اسی سوال کو بار بار دہرائیں حتیٰ کہ انگوٹھی کسی سمت میں حرکت کرنے لگے۔اگر نہ ہلے تو سوال کے ساتھ دل میں
Yes,Yes
کہیں اور انگوٹھی ہلنے لگے گی اس طرح آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ آپ کے لیے آپ کا
Yes
کا لاشعوری اشارہ کیا ہے۔پھر آپ اپنے آپ سے سوال کریں جس کا جواب
No
میں ہو مثلاََ انگوٹھی کا بالکل ساکن رکھتے ہوئے سوال کریں کہ کیا میں اس وقت آئس کریم کھا رہا ہوں؟(جو کہ آپ نہیں کھا رہے)بار بار پوچھیں۔ساتھ دل
میں
No,No
کہیں۔جلد ہی
No
کے لیے انگوٹھی ہلنے لگے گی۔
Yes
اور
No
کے اشاروں کے تعین کرنے کے بعد انگوٹھی کا لٹکاتے ہوئے اپنے آپ سے سوال کریں کہ آیا میرا مسئلہ(مسئلہ کے بارے میں سوچیں) نفسیاتی ہے؟ جواب کو دوبارہ چیک کریں۔مزید چیک کرنے کے لیے دوسرا سوال پوچھیں کہ آیا میرا مسئلہ جسمانی اور میڈیکل ہے؟ اسے بھی دوبارہ چیک کریں۔لاشعور کا جواب 99فیصد درست ہوتا ہے۔
نامردی کے علاج کا پہلا طریقہ

نامردی کے علاج کے سلسلے میں بنیادی کام ایک امریکی ڈاکٹر ولیم ماسٹر اور اس کی بیوی جانسن نے کیا۔اب ان کا طریقہ معمولی ردوبدل کے ساتھ دنیا میں استعمال ہو رہا ہے۔اس وقت یہ سب سے پاپولر اور کامیاب طریقہ علاج ہے۔آپ اپنے طور پر اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اس مشق کے لیے20تا30منٹ مختص کریں۔
یہ مشق روزانہ کریں۔
یہ مشق اس وقت کریں جب آپ بہت پرسکون ہوں اور کوئی آپ کو ڈسٹرب نہ کرے۔بہتر ہے کہ روزانہ ایک ہی وقت پر کریں۔
1
2
3
کسی پرسکون جگہ نیم تاریکی میں بستر پر مکمل ننگے ہو کر لیٹ جائیں۔
پانچ منٹ کے لیے اسی طرح سکون سے لیٹے رہیں۔
پانچ منٹ کے بعد اپنے جسم پر ہاتھ پھیرنا شروع کر دیں۔مساج کریں۔تھپتھپائیں،چٹکی لیں۔آہستہ آہستہ مکے ماریں،اس مشق میں اپنے اعضائے مخصوص کو ہاتھ نہ لگائیں اور نہ ہی اس کی طرف دھیان لے کر جائیں۔آپ کی ساری توجہ مس اور احساس پر ہوجو مشق کے دوران محسوس کریں۔اس مشق کا مقصد تناؤ نہیں۔اس مشق میں آپ سابقہ دیکھے گئے بلوپرنٹ(فحش فلم)کا تصور بھی کر سکتے ہیں۔یہ بھی تصور کر سکتے ہیں کہ کوئی پسندیدہ عورت آپ کے جسم پر ہاتھ پھر رہی ہے۔یہ مشق مسلسل چار دن کرنی ہے۔
اس مشق کے لیے20تا30منٹ مختص کریں۔
4
5
6
پانچویں دن اپنے ہاتھ کو چکنا کریں اور اپنے اعضائے مخصوس مثلاََذَکر کے خصیےاور مقعد خصیوں کے درمیان کی جگہ
7
کریں۔خصوصاََذَکر کی ٹوپی
(Stimulate)
کو مشتعل
(Perineum)
Ring
اور اس کے بیرونی
(Glans)
اور ٹوپی کے نچلے حصہ کو جہاں ٹوپی اور شافٹ آپس میں مل رہے ہیں۔ان پر ہاتھ پھیریں۔مساج کریں،تھپتھپائیں اور بھینچیں وغیرہ یا اپنے پسندیدہ طریقے سے مشت زنی کریں۔اس دوران یہ تصور کریں کو کوئی پسندیدہ عورت آپ کی مشت زنی کر رہی ہے۔اس کے ساتھ سابقہ دیکھے گئے بلوپرنٹ کا تصور کریں۔یہ مشق روزانہ کریں۔عموماََ ایک ہفتہ کے اندر اندر تناؤ پیدا ہو جاتا ہے۔تاہم ایک ہفتے سے زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔
اس مشق کے دوران جب تناؤ ہو جائے تو دھیان کسی اور طرف لے جائیں تا کہ تناؤ کم ہو جائے۔اسکے لیے100سے الٹی گنتی گنی جا سکتی ہے۔تناؤ کم ہونے پر پھر مشتزنی کریں حتیٰ کہ پھر تناؤ حاصل ہو جائے۔تناؤ ہونے پر پھر دھیان دوسری طرف لے جا کر تناؤ کم کریں۔تناؤ کم ہونے پر مشت زنی کریں۔اس طرح چار بار یہ مشق کریں۔اس مشق میں انزال نہ ہو،اور اگر ہو جائے تو پریشان نہ ہو مشق جاری رکھیں۔
8
عموماََ تین ہفتوں میں تناؤ آنا شروع ہو جاتا ہے۔زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے اس دوران پر سکون رہیں آج کل یہ مسئلہ100فیصد قابل علاج ہے۔
9
اس دوران انزال والی مشت زنی ہر گز نہ کریں۔
مردانہ قوت کو چیک کرنے کے لیے زنا نہ کریں۔
اگر چار ہفتوں کی مشق کے بعد بھی تناؤ نہ ہو تو پھر دوسرا طریقہ استعمال کریں ورنہ کسی اچھے ماہر نفسیات سے ملیں جو جنسی مسائل میں بھی ماہر ہو۔ڈاکٹروں کی طرح ہر ماہر نفسیات جنسی مسائل کا ماہر نہیں ہوتا۔
10
11
12
ایرک ایڈ سسٹم(Eric Aid System)

نامردی کے علاج کی ادویات کے بغیر دوسرا کامیاب طریقہ ایرک ایڈ سسٹم کا استعمال ہے۔یہ سسٹم بازار سے 2ہزار سے10ہزار روپے تک مل جاتا ہے۔جس دکاندار سے آپ یہ سسٹم خریدیں گے وہ آپ کو اس کا طریقہ استعمال بتا دے گا۔یہ ایک بہت ہی موثر اور محفوظ (Sage)طریقہ ہے۔
مشق کے لیے20منٹ تا30منٹ مختص کریں۔
یہ مشق روزانہ کریں۔
مشق ایسے وقت کریں جب آپ پر سکون ہوں۔اس دوران کوئی آپ کو ڈسٹرب نہ کرے۔بہتر ہے کہ روزانہ ایک ہی وقت پر مشق کریں۔
1
2
3
سسٹم کی مدد سے تناؤ پیدا کریں۔جب تناؤ مکمل ہو جائے تو پانچ منٹ کے بعد ہوا خارج کر کے تناؤ کو کم یا ختم کر دیں۔ایک دو منٹ کے بعد پھر تناؤ پیدا کریں۔5منٹ کے بعد ہوا خارج کر دیں۔ایک دو منٹ کے بعد پھر تناؤ پیدا کریں۔5منٹ کے بعد ہوا خارج کر دیں۔اس طرح یہ مشق چار بار کریں۔
4
یہ مشق آپ نے روزانہ پورا ایک ہفتہ کرنی ہے۔مشق کے دوران اگر کبھی انزال ہو جائے تو پریشان نہیں ہونا۔ایسا ہو جاتا ہے۔
5
آٹھویں دن سسٹم سے تناؤ پیدا کرنے کے بعد ذَکر کی جڑ پر ربڑ کا چھلا
(Ring)
چڑھادیں جس سے تناؤ ختم نہ ہو گا۔15منٹ کے بعد چھلا اتار دیں اور پھر دیکیں کہ تناؤ کتنی دیر تک قائم رہتا ہے۔یہ مشق پورا ہفتہ جاری رکھیں۔
6
تیسرے ہفتے یہی مشق کریں۔15منٹ کے بعد چھلا تاردیں۔تناؤ کم ہونے پر چکنے ہاتھ سے مشت زنی کریں اور تناؤ کو بڑھائیں۔ جب تناؤ بڑھ جائے تو دھیان کسی اور طرف لے جا کر تناؤ کو کم کریں۔تناؤ کم ہونے پر پھر مشت زنی کریں۔تناؤ ہونے پر پھر توجہ کسی اور طرف لے جا کر تناؤ کم کریں۔اس طرح چار بار مشت زنی کریں۔مشت زنی کرتے ہوئے یہ تصور کرنا بہت مفید ہو گا کہ کوئی پسندیدہ عورت آپ کی مشت زنی کر رہی ہے۔اس طرح سابقہ دیکھے گئے بلو پرنٹ کا تصور کرنا بھی مفید ہو گا۔اس مشق میں انزال نہ ہو۔انزال سے پہلے رک جائیں۔اگر کبھی ہو جائے تو پریشان نہ ہوں۔مشق جاری رکھیں۔
7
پورا ہفتہ یہ مشق جاری رکھیں یا اس وقت تک جاری رکھیں جب تک آپ پوری طرح مطمئن نہیں ہو جاتے۔
(Zibergled)
8
اس دوران انزال والی مشت زنی نہیں کرنی۔
مردانہ قوت کو چیک کرنے کے لیے زنا نہیں کرنا۔
9
10
ادویات سے علاج

ویاگرا اور اس سے قبل کی دوسری ادویات بھی اس مسئلے میں موثر ہیں مگر100 فیصد نہیں ویاگرا تقریباََ 80فیصد لوگوں کے لیے کامیاب ہے۔ویاگرا کے کئی ضمنی مضر اثرات ہیں۔مثلاََ سردرد،چہرے کا سُرخ ہوجانا،چکر آنا،الرجی،پیچش،اور نظر کا دھندلا جانا وغیرہ۔ویاگرا کا زیادہ اور مسلسل استعمال نقصان دہ ہے۔ایک انداذے کے مطابق اب تک اس سے 30اموات ہو چکی ہیں۔ویاگرا اگرچہ موثر ہے مگر عارضی ہے اور یہ اس مسئلے کا علاج نہیں۔اس طرح کی ادویات کے ساتھ ساتھ نفسیاتی علاج بھی ضروری ہے۔یہ گولیاں 30منٹ کے بعد موثر ہوتی ہیں اور اس کا اثر 6گھنٹے تک رہتا ہے۔یعنی کھانے کے چار گھنٹوں کے بعد کسی بھی وقت اس کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
ویاگرا کی وجہ سے اگر تناؤ چار گھنٹے سے زیادہ رہے تو فوراََ ڈاکٹر سے رجوع کریں ورنہ فرد مستقل نامرد ی کا شکار ہو سکتا ہے۔ویاگرا خالی پیٹ لی جا سکتی ہے۔ایک بار مباشرت کے بعد اگر24گھنٹوں کے بعد پھر مباشرت کی کوشش کی جائے تو پھر اس کا اثر شروع ہو جاتا ہے۔بعض مردوں کے لیے ویاگرا پہلی ایک دو بار لینے سے موثر نہیں ہوتی اس صورت میں یہ تیسری اور چوتھی بار کارگر ثابت ہوتی ہے۔
ویاگرا اور اس طرح کی ادویات ہر فرد کے لیے نہیں ہیں۔چنانچہ مندرجہ ذیل لوگ اسے استعمال نہ کریں۔
ایسے لوگ جنہیں حال ہی میں دل کا دورا پڑا ہو،اسکے علاوہ ہائی یا کم بلڈپریشر کے مریض،دل اور گردوں کے بیماری کے مریض بھی اسے استعمال نہ کریں۔اسی طرح معدے کے السر اور خون کی کسی بھی بیماری کی صورت میں ویاگرا کو استعمال نہ کیا جائے۔بعض ادویات کے ساتھ بھی اس کا استعمال نقصان دہ ہے۔مثلاََ ہائی بلڈ پریشر کی ادویات،نائٹریٹ والی ادویات
(مثلاََ آئی سوسوربائیڈ،اینجی سڈIsosorbide,Angisedوغیرہ)
اسی طرح ویاگرا کو اینجائنا کی ادویات کے ساتھ بھی استعمال نہ کیا جائے۔
یہ گولیاں عموماََ100ملی گرام کی پیکینگ میں آتی ہیں۔اس کی محفوظ خوراک 50ملی گرام ہے۔اکثر لوگوں کے لیے25ملی گرام موثر ہے۔جن لوگوں کو جگر یا گردے کا مسئلہ ہے یا جوایڈز کی ادویات لے رہے ہیں وہ25ملی گرام سے زیادہ نہ لیں۔اسی طرح60سال کی عمر کے بعد اس کی محفوظ خوراک25ملی گرام ہے۔ایسی ادویات ہفتہ میں ایک بار لینی چاہیئں۔ہفتہ میں دو بار سے زیادہ تو ہر گز نہ لی جائے۔درمیانی وقفہ کم از کم دو دن کا ہو۔
آج کل ہر بل میڈیسن کا بہت غوغا ہے۔جبکہ اکثر ہربل میڈیسن میں ویاگرا وغیرہ ہی شامل ہوتی ہے۔بعض جاہل حکیم مردانہ قوت کی بحالی کے لیے
Steroids
دے دیتے ہیں۔یہ وقتی طور پر جنسی ہارمون
Testosterone
جنسی خواہش اور تناؤ کو بڑھاتے ہیں۔مگر بعد ازاں اس سے زیادہ جنسی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔مثلاََ تناؤ کا پیدا نہ ہونا یا اسے برقرار نہ رکھا جا سکناہے۔اسی طرح انزال اور آرگیزم کے مسائل بھی پیدا ہو جاتے ہیں یعنی فرد کے لیے آرگیزم(جنسی لطف)اور انزال حاصل کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔یعنی مستقل مسائل پید ا ہو جاتے ہیں۔
(Bruce: Zilbergeld)