Nafsiyat

Nafsiyat

Nafsiyat

Some important points regarding male timing

مردانہ ٹائمنگ کے حوالے سے کچھ اہم باتیں

Some Important Points Regarding Male Timing

مردانہ ٹائمنگ کے حوالے سے کچھ اہم باتیں

میری ٹائمنگ صرف بیس سے تیس سیکنڈ ہے۔ کیا کروں ؟

بہت سے نوجوانوں کی طرف سے یہ مسئلہ کثرت سے سامنے آرہا ہے۔ پہلے اس کی وجہ کو سمجھیے۔ پھر آپ کو پتہ چلے گا کہ آپ کو کسی ڈاکٹر یا حکیم کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
 
 جب کوئی انسان  مشت زنی کرتا ہے تو چونکہ اسے کسی پارٹنر کی ضرورت نہیں ہوتی اور اس معاملے کا مکمل کنٹرول اس کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے تو  وہ اپنے نفس کو تیز تیز رگڑ لگا کر چند سیکنڈ ز یا ایک منٹ میں ڈسچارج ہوجاتا ہے۔ رفتہ رفتہ یہ  چیز اس کے جنسی مزاج کا حصہ بن جاتی ہے اور وہ جلدی فارغ ہونے لگتا ہے۔ ویسے بھی یہ ایک  حقیقت ہے کہ مرد جتنا بھی طاقتور ہو، اگر اس کے نفس کو مسلسل رگڑ لگے گی ، چاہے وہ اس کے اپنے ہاتھ کی ہو یا کسی دوسرے جسم کی تو اس نے ڈسچارج ہونا ہی ہے کیونکہ نفس بہت حساس عضو ہوتا ہے۔ جنسی لذت کو زیادہ دیر برداشت نہیں کرسکتا  اور ڈسچارج ہوجاتا ہے۔ اب نوجوان اس معاملے پر اس لیے پریشان ہوجاتے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے وہ بیوی کو مطمئین نہیں کر پائیں گے۔
Some Important Points Regarding Male Timing
سب سے پہلے تو آپ مشت زنی اور بیوی سے مباشرت کو ایک جیسا سمجھنا چھوڑ دیں۔ ان دونوں میں بہت فرق ہے۔  مشت زنی کے دوران  ایک مرد اپنے نفس کو مسلسل رگڑ دیتا ہے جبکہ بیوی سے ہمبستری میں انٹر کورس  (یعنی بیوی کی شرمگاہ میں دخول کرنا) ، جنسی عمل کا ایک  جزوی حصہ ہے۔ سادہ لفظوں میں یوں سمجھیے کہ  مباشرت میں صرف انٹرکورس (یعنی دخول) ہی  نہیں ہوتا بلکہ اور بھی بہت کچھ شامل ہے جن میں بوس و کنار  اور مرد کا بیوی کے جسم کے مختلف حصوں کو چھونا وغیرہ شامل ہیں۔ ایسی صورت میں ، میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ آرام سے آدھا گھنٹہ گزار سکتے ہیں اور بعض اوقات اس سے زیادہ بھی۔ یہ کوئی سنی سنائی بات نہیں بلکہ ایک شادی شدہ مرد آپ سے کہہ رہا ہے۔ مباشرت کے لیے بیوی کے پاس جانے سے لے کر ،  فارغ ہو کر سونے تک کا مکمل عمل  ، ٹائمنگ میں شامل ہے۔ رومانس اور فورپلے کو جتنا ہوسکے لمبا کیجیے۔ جب انٹرکورس کے دوران لگے کہ ڈسچارج ہونے والا ہے تو وہیں رک جائیے یا اپنے نفس کو باہر نکال لیں اور کچھ دیر تک رک جائیں۔ اس دوران بیوی کے ساتھ رہیں اور فور پلے یا بوس و کنار کرتے رہیں لیکن نفس کو اس کے جسم سے ٹچ نہ ہونے دیں۔ اگر دورانِ مباشرت اچانک سختی ختم ہوجائے تب بھی پریشان ہوئے بغیر بیوی کے پاس لیٹ جائیں اور فورپلے کرتے رہیں۔ کچھ دیر میں سختی واپس آجائے گی۔
Some Important Points Regarding Male Timing
اکثر مرد وہم کرتے ہیں کہ پتہ نہیں میں بیوی کو مطمئین کر پاؤں گا بھی یا نہیں، اس بات کو زیادہ دن تک سر پر سوار رکھنے سے سرعت انزال (یعنی جلدی فارغ ہونے)  کا مسئلہ ہوجاتاہے۔ اپنے آپ کو ہر قسم کے ذہنی دباؤ سے دور رکھیں۔ کیگل ایکسرسائز ، ٹائمنگ اور سختی ، دونوں میں مفید ہے۔ کیگل ایسرسائز کا آسان ترین طریقہ جاننے کے لیے ،  سیکسیالوجسٹ ڈاکٹر عمران خان کے  یوٹیوب چینل پہ کیگل کی ویڈیوز دیکھیے۔ عورت کو کیا اچھا لگتا ہے اور ایک صحتمند مباشرت کیسے کی جاتی ہے ، ان موضوعات پر بھی انہوں نے ویڈیوز بنائی ہیں۔
Some Important Points Regarding Male Timing

یاد رکھیے ! اس وقت جتنے بھی غیر شادی شدہ نوجوان موجود ہیں ، ان کا سب سے اہم مسئلہ ٹائمنگ نہیں بلکہ فحش فلموں اور مشت زنی کی لت سے مکمل جان چھڑانے کا ہے۔ باقی مسائل چونکہ اس لت کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں ، اس لیے اس لت کے چھوٹنے کے ساتھ ساتھ وہ بھی آپ کی زندگی سے نکل جائیں گے ۔

Spread the love

1 thought on “مردانہ ٹائمنگ کے حوالے سے کچھ اہم باتیں”

  1. Pingback: مردانہ تولیدی نظام

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *