Nafsiyat

Nafsiyat

Nafsiyat

Important Facts about Menstruation

ماہواری کے بارے میں اہم باتیں

Important Facts about Menstruation

ماہواری کے بارے میں اہم باتیں

فطری معاملہ ہے۔ اور اس سے متعلق مسائل پر بات کرنا اہم بھی ہے مگر عام بھی ہونا چاھیے۔ اس موضوع پر لکھتے ہوئے ڈر محسوس ہوتا ہے کہ کب کوئی بےحیائی کا طعنہ دے دے۔

خواتین میں ماہواری کا آنا ایک طبی اور میں نہیں سمجھتی کہ اس پر اشتہارات بنا کر بانٹیں جائیں مگر کم از کم ضروری مسائل پر  بات کرنے کےلیے ذہن وسیع ضرور رکھنا چاھیے۔ ماہواری کو لے کر کچھ ایسی عجیب و غریب  ہمارے ذہنوں میں ڈال دی جاتی ہیں کہ جن کے بارے میں جاننا ضروری ہے ورنہ ہم خومخواہ تنگی سہتے ہیں۔
اور سب سے اہم مسئلہ ان دنوں خوراک کے استعمال کا ہوتا ہے ۔ عموماً یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ان دنوں میں گرم دودھ بہت مفید ہوتا ہے۔ جبکہ دودھ اور دیگر ڈیری پراڈکٹس ۔ماہواری میں بالکل استعمال نہیں کرنی چاھیے کیونکہ یہ درد کو بڑھا دیتا ہے میں اضافہ کرتا ہے۔ اور دودھ کے استعمال ساتھ ڈائریا کا بھی خطرہ ہوتا ہے اور متلی کا بھی ۔
اور دوسری بڑی غلط سوچ یہ ہے کہ ان دنوں گرم چیزیں کھانا ہیں۔ اور اگر کسی بچی کو  ہوتا ہے وہ تو گرم چیزیں کھانے سے مزید مصیبت میں مبتلا ہو جاتی ہے۔

Important Facts about Menstruation

ان دنوں گرم یا ٹھنڈے کے چکر سے باہر نکلیں ، آئرن ، وٹامن خاص طور پہ وٹامن سی والی خوراک کا استعمال کریں۔ ان دونوں جسم میں آئرن کی کمی ہو جاتی ہے اس لیے سبز پتوں والی سبزیوں یعنی پالک ، لیٹس، سلاد کے پتوں وغیرہ کا استعمال کریں (میں ان دنوں کچی پالک بھی کھا لیتی ہوں )۔
زیادہ پانی والے پھل یعنی تربوز ، انار اور کھیرے وغیرہ کا استعمال کریں۔ انڈے کا استعمال کریں لیکن حد سے زیادہ استعمال خواتین کےلیے مسائل پیدا کرتا ہے ۔مالٹے کا استعمال بہت مفید ہے خاص طور پہ  درد کو کم کرنے کےلیےمفید ہے۔ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاھیے۔ اس دوران تھکاوٹ ، درد  سے چھٹکارا پانے کےلیے ادرک کی چائے کا استعمال کریں۔ یہ موڈ سونگز کو بھی بہتر بناتی ہے۔ ان دنوں چائے ، کافی، الکوحل کا استعمال بالکل نہیں کرنا چاھیے۔ ان دنوں آئرن کی گولی لازماً استعمال کریں۔ ویسے تو ہماری خواتین کو عام دنوں میں بھی اس کا استعمال لازمی کرنا چاھیے ۔
اگر ماہواری میں ان کے علاوہ کوئی اور مسائل درپیش ہوں تو گھر کی بڑی خواتین کے ٹوٹکوں کے بجائے گائناکولوجسٹ سے لازمی ملیں۔

Spread the love

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *